اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)فیصل آباد میں پیش آئے واقعے سے متعلق اپنے ٹوئٹر اکائونٹ سے ردعمل دیتے ہوئے عائشہ رجب بلوچ نے کہا کہ سارا دن جس طریقے سے سوشل میڈیا اورالیکٹرانک میڈیا کی جانب سے میری ذات پہ جو جو بات ہوئی وہ صرف میری نہیں
عورت ذات کی تذلیل کی گئی ۔میں بھی ایک ماں ہوں ،بہن ہوں اور کسی کی بیٹی ہوں اور ایک عزت دار گھرانے سے ہوں ، میرا کسی معاملے سے کوئی تعلق نہیں،عائشہ رجب نے اپیل کی کہ میری درخواست ہے سنی سنائی باتوں پہ یقین کر کے میری عزت پر سوال نہ اٹھایا جائے۔دوسری جانب طلال چوہدری نے بھی کہا ہے کہ مجھ سے متعلق ذرائع سے چلنی والی خبریں حقائق پر مبنی نہیں ،واقعہ کے بارے میں تفصیلی موقف جاری کروں گا ،میڈیا سے درخواست ہے کہ میرے موقف کا انتظار کرے۔ طلال چوہدری نے اپنی وضاحت میں کہاکہ درخواست ہے کہ میرا موقف سامنے آنے تک ایسی خبریں نہ دی جائیں جن سے غلط فہمیاں اور رنجشیں پیدا ہوں ۔ واقعہ کا کسی خاتون رکن قومی اسمبلی سے کوئی تعلق نہیں ،میڈیا سے درخواست ہے کہ خواتین سے متعلق خانگی نزاکتوں کا احساس کرے ،سب مائوں بہنوں بیٹیوں کی عزت اور وقار کا خیال رکھا جائے ،بعض حکومتی لوگوں کا واقعہ کو سیاسی رنگ دینا قابل مذمت ہے۔