ہفتہ‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2025 

بدلتا ہے رنگ آسماں کیسے کیسے، معروف کاروباری شخص کنگلا ہو گیا

datetime 27  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (آن لائن) بیوی اور بیٹوں کے خرچ پر زندگی گزارنے پر مجبو ر معروف بھارتی بزنس مین انیل امبانی کے کنگلے ہوگئے ۔ لندن کی عدالت میں چینی بینکوں سے قرضوں کے کیس میںبیان دیتے ہوئے انیل امبانی نے بتایا کہ ان دنوں عام سی زندگی گزار رہا ہوں، میرے پاس صرف ایک کار ہے اور وکیلوں کی فیس ادا کرنے کے لیے زیورات فروخت کرنے پڑے ہیں۔ اب میرے پاس کوئی

ایسی قابل قدر چیز نہیں جس کی کوئی بڑی قیمت ہو۔میراخرچ اہلیہ ٹینا امبانی اور ان کے بیٹے چلا رہے ہیں۔ انہوں نے عدالت میں یہ تسلیم کیا کہ حال تک میںانڈیا کے امیر ترین لوگوں میں شمار ہوتاتھا لیکن میرے پاس اب صرف ایک لاکھ دس ہزار ڈالر کی ایک پینٹنگ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 2020-2019 کے دوران ریلائنس انفراسٹرکچر سے کوئی پیشہ ورانہ فیس نہیں لی’ اور اب جس طرح کے حالات ہیں اس کے پیش نظر ایسا نہیں لگتا کہ رواں سال بھی مجھے کچھ ملے گا۔جب ان سے پرائیوٹ ہیلی کاپٹر کے بارے میں پوچھا گیا تو انھوں نے کہا: ‘میں صرف ذاتی استعمال پر ہی اس کی ادائیگی کرتا ہوں۔انھوں نے مزید کہا کہ انھوں نے لاکڈاؤن کے دوران اس کا استعمال نہیں کیا ۔ان سے یاٹ کے بارے میں بھی سوال کیا گیا جبکہ لندن، کیلیفورنیا، بیجنگ اور دوسری جگہ کریڈٹ کارڈ سے خریداری کے بارے میں بھی پوچھا گیا تو انھوں نے کہا کہ زیادہ تر شاپنگ ان کی والدہ نے کی تھی۔انیل امبانی انڈیا کے امیرترین شخص مکیش امبانی کے بھائی ہیں لیکن گذشتہ چند برسوں سے ان کی مالی حالت ٹھیک نہیں ہے اور انھیں دیوالیہ پن کا خطرہ ہے۔ انیل امبانی کی سربراہی والی کمپنی ریلائنس کیپیٹل پر 19 ہزار 805 کروڑ روپے کا قرض ہے۔ان کی کمپنی پر ہاؤسنگ ڈولپ منٹ فنانس کارپوریشن (ایچ ڈی ایف سی) کا تقریبا 524 کروڑ روپے کا قرض ہے جبکہ ایکسس بینک کا 100 کروڑ سے زیادہ کا قرض ہے۔ انھوں نے

ریلائنس انووینچرز سے پانچ ارب کا قرض لے رکھا ہے۔کمپنی ریلائنس کیپیٹلز نے کہا ہے کہ بینک اور مالی اداروں سے لیا گیا قرض اگست کے اخیر تک سود سمیت 679 کروڑ سے زیادہ ہو گیا ۔گذشتہ ہفتے سٹاک ایکسچینج میں داخل اپنے ایک بیان میں کمپنی نے کہا ہے کہ ‘اگست 31 سنہ 2020 تک سود کو جوڑ کر قلیل مدتی اور طویل مدتی مجوعی قرض 7۔19805 کروڑ روپے ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…