راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی فوج کی طرف سے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر دراندازی کی گئی جس میں پاک فوج کا ایک اور جوان شہید ہو گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فورسز نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے کوٹ کوٹیرا سیکٹر پر بلااشتعال گولہ باری کی، بھارتی فورسزکی در اندازی سے پاک فوج کا نائیک دلفراز شہید ہو گیا۔ 34 سالہ نائیک دلفراز شہید کا تعلق مظفر آباد کے
علاقے پنج کوٹ سے تھا۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے بھی دشمن کو بھرپور جواب دیتے ہوئے بھارتی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا، پاکستان آرمی کے جواب پر بھارت کے بھاری جانی و مالی نقصان کی اطلاع ہے۔ پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی چوکیوں کے پرخچے اڑا دیے، سرحد پر شدید جھڑپوں کے نتیجے میں ایک پاکستانی فوجی جوان شہید ہو گیا۔