اسلام آباد(آن لائن) مسلم لیگ(ن) کے رہنما وسابق وزیر مملکت طلال چوہدری نے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ خاتون ایم این اے نے مجھے تنظیم سازی کیلئے کال کی،پہلی بار جب کال کی تو میں نہیں آیا، 3بار کال کے بعد میں تنظیم سازی کے لئے آیا تو انہوں نے میرا موبائل چھینا اور میری ویڈیو بنانا شروع کردی۔ میں یہاں کھڑا
ہوں، ایس پی کو بلالیں ان کی خواتین کے فون بھی لیں اور میرا بھی،دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہوجائے گا۔یاد رہے کہ طلال چوہدری پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنی ہی جماعت کی ایک معزز خاتون ایم این اے کو ہراساں کیا گیا تھا جس کے جواب میں خاتون ایم این اے کے بھائیوں نے طلال چوہدری کو تشدد کا نشانہ بنایا۔