اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری اور پارٹی کی ہی ایم این اے عائشہ رجب کے درمیان ہونیوالی لڑائی نے طوالت اختیار کرلی ، نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق پریس کانفرنس کے
دوران جب احسن اقبال اور مریم اورنگزیب سے اس معاملے پر رائے جاننا چاہی تو انہوں نے پہلے پہلتو لاعلمی کا اظہار کیا اور پھر بعد میں جواب دیا کہ آپ کو زیادہ ہمدردی ہے تو خود جا کر پوچھ لیں ، ن لیگ اس واقعے کو اون نہیں کر رہی ، نجی ٹی وی کے مطابق طلال چوہدری کا تعلق مریم نواز گروپ سے ہے جبکہ خاتون ایم این اے عائشہ رجب بھی مریم نواز کے بہت زیادہ کلوز ہیں ، حالیہ دورہ فیصل آباد میں بھی وہ ان کے گھر تشریف لائی تھیں ۔