معروف  پاکستانی ماڈل و اداکارہ کا اپنی آمدنی کا  50 فیصد فلاحی کاموں پر وقف کرنے کا اعلان

25  ستمبر‬‮  2020

لاہور(این این آئی) پاکستان کی مشہور ماڈل و گلوکارہ ایان علی نے اپنی آمدن کا 50 فیصد حصہ فلاحی کاموں کے لیے وقف کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپنی ڈیبیو البم اور تمام پروجیکٹس کا 50 فیصد منافع فلاحی کاموں کے لیے وقف کروں گی۔ماڈل ایان علی نے انسٹاگرام پر اپنی

پوسٹ میں لکھا کہ دوستوں میں اس بات پر یقین رکھتی ہوں کہ آپ کی زندگی میں جو کچھ بھی ہوتا ہے وہ بہتری کی طرف لے جاتا ہے۔ میرے لیے اعزاز کی بات ہے کہ آپ سے وہ چیز شیئر کرنے جارہی ہوں جو میں ہمیشہ سے کرنا چاہتی تھی۔ماڈل نے مزید لکھا کہ ہمیشہ سوچتی تھی کہ آپ کے آس پاس موجود منفی چیزوں کے باوجود دنیا کو ایک بہتر جگہ کس طرح بنایا جاسکتا ہے اور میرے خیال میں اس سے بہتر آئیڈیا اور کوئی نہیں ہوسکتاتھا۔انہوں نے لکھا کہ میں نے فیصلہ کیا ہے کہ اب سے میرے پہلے میوزک البم نتھنگ لائک ایوری تھنگ اور کسی بھی دوسرے پراجیکٹ جو کہ میں مستقبل میں کروں گی کی رائلٹی سے ہونے والی سالانہ آمدنی کا 50 فیصد منافع بی مائی فرینڈ فانڈیشنکو عطیہ کروں گی۔انہوں نے بتایاکہ ان کی فلاحی آرگنائزیشن بی مائی فرینڈ فانڈیشن برطانیہ میں رجسٹرڈ ہے ۔ یہ فانڈیشن خواتین اور بچوں کی کسی بھی شکل میں مدد کرنے کے لیے کام کررہی ہے جس میں تعلیم ، طبی سہولیات اور قانونی مدد وغیرہ شامل ہے۔خیال رہے کہ  ایان علی کو 14 مارچ 2015 کو اسلام آباد بے نظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے 5 لاکھ سے زائد ڈالرز دبئی اسمگل کرتے ہوئے گرفتار کیاگیا تھا۔ بعد ازاں عدالت نے انہیں ضمانت پر رہاکیا جس کے بعد وہ بیرون ملک چلی گئیں لیکن درجنوں بار طلبی کے باوجود ایان علی کرنسی سمگلنگ کیس میں عدالت میں پیش نہیں ہوئیں۔ جس کے باعث ان کو اشتہاری قرار دیا جا چکا ہے اور ان کا اپارٹمنٹ بھی ضبط کیا جا چکا ہے۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…