لاہور (آن لائن) محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے لاہور سمیت صوبے بھر کے سرکاری سکولوں کے جمعہ کے روز کے اوقات کار کے حوالے سے اپنی غلطی کو درست کرتے ہوئے سرکاری سکولوں کے صرف
جمعہ کے روز کے اوقات کار کا نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے مطابق تمام سرکاری سکولز جمعہ کے روز صبح ساڑھے سات بجے لگا کریں گے اور دوپہر ساڑھے بارہ بجے چھٹی ہوا کرے گی۔