ترک ڈرامہ’ارطغرل غازی‘ کی گوکچہ خاتون پاکستانی دلہن بن گئیں

25  ستمبر‬‮  2020

اسلام آباد (این این آئی)اسلامی فتوحات پر مبنی شہرہ آفاق ترک سیریز ارطغرل غازی میں گوکچہ خاتون کا کردار ادا کرنے والی ترک اداکارہ برکو کیراٹیلی کے نئے پاکستانی برائیڈل شوٹ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں سے ترک اداکارہ برکو

کیراٹیلی کے حالیہ برائیڈل فوٹو شوٹ کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر ہو رہی ہیں جو انہوں نے ایک پاکستانی ڈیزائنر کے لیے شوٹ کروایا ہے۔برکو کیراٹیلی کی وائرل ہونے والی تصاویر اور ویڈیو ز میں دیکھاجاسکتا ہے کہ وہ پاکستانی دلہن کے روایتی لباس میں ملبوس ہیں۔عروسی لباس اور خوبصورت زیور میں ملبوس ترک اداکارہ کو مداحوں کی جانب سے ان کے اِس دلکش روپ کو بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔خیال رہے کہ اِس سے قبل اسرا بیلگیچ بھی پاکستانی برانڈ زکی برانڈ ایمبیسڈر بن چکی ہیں اور انہوں نے ایک پاکستانی میگزین کے لیے فوٹو شوٹ بھی کروایا تھا۔واضح رہے کہ رواں سال 23 جولائی کو31 برس کی ہونے والی برکو کیراٹیلی نے ترک سریز ارطغرل غازی میں گوکچہ خاتون کا کردار نبھایا تھا جس میں انہیں معصوم چہرے، سلجھی ہوئی طبیعت اور صاف دل رکھنے والی شخصیت دکھایا گیا تھا لیکن ارطغرل اور حلیمہ سلطان کی شادی کے بعد گوکچہ خاتون کو ڈرامے میں حسد کرنے والی خاتون کے روپ میں بھی دکھایا گیا تھا۔گوکچہ خاتون کے حسد کی وجہ یہ تھی کہ وہ ترک سیریز کے مرکزی کرادار ارطغرل سے بیحد محبت کرتی تھیں۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…