ترکش ائیر لائن پاکستان کیلئے فضائی آپریشن کب شروع کر رہی ہے؟ اعلان کر دیا

25  ستمبر‬‮  2020

لاہور( این این آئی) ترکش ایئرلائن پیگاسوس جمعہ سے پاکستان کے لئے اپنا فضائی آپریشن شروع کرے گی ، پیگاسوس کی پہلی پرواز ترکی سے کراچی کیلئے روانہ ہوگی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اور ترکی کے درمیان نئے روٹس متعارف

کراتے ہوئے کراچی سے استنبول براستہ سیبیہ گوکسین کنیکٹنگ فلائٹ کیلئے آپریشن ہوگا۔سول ایوی ایشن اتھارٹی کے شعبہ ائر ٹرانسپورٹ نے پیگاسس ایرکو پاکستان میں لینڈنگ کی اجازت دیدی ہے۔ترجمان پیگاسوس ایئرلائن کے مطابق پیگاسس استنبول کے سبیہہ گوکسین ایئرپورٹ سے قائد اعظم انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے لیے ہفتہ وار چار پروازیں آپریٹ ہوں گی ۔پروازیں پیر، بدھ، جمعہ اور اتوار کوپروازیں کراچی کے لئے روانہ ہوں گی جبکہ قائد اعظم انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے پروازیں ہر پیر، منگل، جمعرات اور ہفتہ کو ترکی کے لئے روانہ ہوں گی۔ترجمان پیگاسوس ائرکے مطابق پیگاسوس ایئرلائن کراچی سے مسافروں کو مانچسٹر، لندن، زیورخ، پیرس اور دیگر ممالک کیلئے بھی سہولیات فراہم کرے گی۔پیگاسوس ایئرلائن نے دسمبر سے ہتھرو ،لندن سے براہ راست پروازیں لاہور اور اسلام آباد کیلئے بھی شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…