اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور موٹروے پر پولیس نے موٹرسائیکلوں کی انٹری پابندی عائد کر دی ہے ،موٹروے پر موٹر سائیکلوں کے حادثے کا خدشہ ہے ۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق موٹروے پر موٹرسائیکل سواروں کے غیر قانونی سفر سے بڑے حادثے کے خدشات بڑھ گئے۔ تاہم پولیس نے موٹروے پر موٹر سائیکلوں اور رکشوں
کا داخل بند کر دیا ہے ۔ پولیس ا ہلکاروں نے بتایا کہ وہ کوشش تو کرتے ہیں کہ عوام کو خطرات سے آگاہ کریں لیکن کوئی بھی توجہ سے ان کی بات نہیں سنتا، ابھی تک لاہور سیالکوٹ موٹروے پر چالان بک بھی جاری نہیں کی گئیں۔ ایسی صورت میں موٹرسائیکل سواروں کی منت سماجت کرنے کے علاوہ ہمارے پاس اور کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے ۔