منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

شعیب ملک چھاگئے

datetime 2  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سینٹ کٹس(نیوزڈیسک) شعیب ملک کی دھواں دار بیٹنگ کی بدولت سینٹ لوشیا ذوکس کو 15 رنز سے ہرا دیا۔ پاکستانی آل راونڈر نے 34 گیندوں پر 51 رنز کی اننگز کھےل کر ٹےم کی جےت مےں اہم کردادر ، انہیں مرد میدان قرار دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سینٹ کٹس میں کھیلے گئے لیگ کے10وےں میچ میں بارباڈوس ٹرائیڈنٹس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 148 رنز بنائے۔ شعیب ملک نے 34 گیندوں پر 51 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی جس میں ایک چھکا اور پانچ چوکے شامل تھے۔ کیمار روچ اور ڈیرن سیمی نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔ سینٹ لوشیا ذوکس کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 133 رنز ہی بنا سکی۔ آندرے فلیچر نے 52 رنز بنائے تاہم وہ اپنی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکے۔ بارباڈوس کی طرف سے ریاد ایمرٹس نے 3 جبکہ جیون مینڈس اور روبن پیٹرسن نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔ شعیب ملک کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔شعیب ملک کی شاندار پرفارمنس پر ان کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے نہایت خوشی کا اظہار کیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…