کورونا کے بڑھتے کیسز سرکاری دفاتر کیلئے نئے ایس او پیز جاری

22  ستمبر‬‮  2020

اسلام آباد (آن لائن) ملک میں کورونا وائرس کے نئے کیسز سامنے آنے کے بعد حکومت نے سرکاری دفاتر کیلئے نئے ایس او پیز جاری کر دیئے ہیں ۔ سرکولر میں کہا گیا ہے کہ تمام دفاتر میں کام کرنے والے ملازمین ماسک لازمی پہنیں۔

کو رونا علا ما ت کی صورت میں فوری انچارج کو آئیسولیشن کے حوالے سے آگاہ کریں ۔دفاتر میں ای فائلنگ پر کام کیا جائے ، اگر ہارڈ فائل کو آگے بھیجنا ہے تو سٹاف فائل اور دستاویزات کو سینٹائز کرے ۔میٹنگز فونز اسکائپسز ویڈ لنکس پر منعقد کی جائیں ۔دفاتر کو صبح شام سینٹائز کیا جائے ۔ماسک پہنے بغیر لفٹوں کے استعمال کی اجازت نہ دی جائے، دریں اثنا ملک بھر میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں 582 نئے کیسز رپورٹ ہوے ہیں ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹرکے جاری اعدادشمارجاری کے مطابق ملک بھر میں مریضوں کی تعداد3لاکھ 6 ہزار886 تک جا پہنچی ہے ۔گذشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 4 اموات ہوئیں ۔ملک بھرمیں مجموعی اموات کی تعداد6ہزار424 ہوگئی۔ سندھ میں مریضوں کی تعداد 1لاکھ 34 ہزار243 ہوگئی۔پنجاب میں 98 ہزار487 اورخیبرپختونخوا میں 37 ہزار387 رپورٹ ہوے ہیں ۔اسلام آباد میں 16ہزار207 اوربلوچستان 14ہزار499 تعداد ہوگئی۔

آزاد کشمیر2ہزار560اور گلگت میں 3ہزار513 ہوگئی۔صحتیاب مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 93 ہزار159ہوگئی ۔این سی اوسی کا کہنا ہے کہ ملک بھرکے ہسپتالوں میں 106مریض وینٹی لیٹرپرہیں۔اسپتالوں میں کوروناوینٹی لیٹرزکی تعداد 1912 ہے۔اس وقت 868 مریض ہسپتالوں میں داخل ہیں۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…