جمعہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2025 

کابل میں پاکستانی سفیر کی طلبی

datetime 3  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل(نیوزڈیسک) افغانستان نے کابل میں پاکستانی سفیر کو وزارت خارجہ طلب کر کے حالیہ سرحدی جھڑپ پر باضابطہ احتجاج کیا ہے۔ جمعرات کو افغان وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستانی سفیر ابرار حسین کوطلب کر کے بتایا گیا کہ مشرقی صوبے پکتیکا کے ضلع برمل کے علاقے انگور اڈہ میں افغان سرحدی پولیس پر پاکستانی علاقے سے مبینہ طور پر فائرنگ پر افغان حکومت کو سخت تشویش ہے ۔ پاکستانی فوج کا کہنا ہے کہ سرحد کے اس پار سے افغان سیکیورٹی فورسز نے پاکستانی علاقے میں راکٹ اور ہلکے اسلحے سے فائرنگ کی جس سے دو پاکستانی فوجی زخمی ہوگئے تھے۔ کابل میں افغان وزارت داخلہ کے ترجمان صدیق صدیقی نے دعویٰ کیا تھا کہ مبینہ پاکستانی فائرنگ سے ایک افغان سرحدی پولیس کمانڈر ہلاک ہوگیا تھا۔ انہوں نے الزام عائد کیا تھا کہ پاکستانی فورسزنے افغانستان کے علاقے میں غیر قانونی تعمیرات کی کوشش کی تھی۔ پاکستانی فوج کے ترجمان میجر جنرل عاصم باجوہ نے اس کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اپنے علاقے میں عمارات تعمیر کررہا تھا ۔ افغان وزارت خارجہ نے کہا کہ سیاسی امور کیلئے نائب وزیر خارجہ خلیل حکمت کرزئی نے پاکستانی سفیرکو بتایا کہ پاکستانی جانب سے مبینہ فائرنگ بین الاقوامی قوانین اور دوطرفہ سفارتی تعلقات کی خلاف ورزی ہے۔انہوں نے سفیر سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی حکومت کو کابل کی تشویش پہنچائے کیونکہ اس طرح کے اقدامات دونوں حکومتوں کی جانب سے تعلقات کی بہتری کیلئے نقصان دہ ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…