لاہور( این این آئی )محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب نے کروڑوں روپے کی سرکاری زرعی اراضی واگزار کر ا لی ۔اینٹی کرپشن لودھراں نے ڈپٹی ڈائریکٹر ذوالفقار خان کی قیادت میں 10کروڑ روپے مالیت کی503 کنال 14 مرلہ سرکاری زمین واگزار کرائی ۔266 کنال اور 14 مرلہ موضع زرک واہ تحصیل کہروڑ پکاجبکہ277کنال موضع مشرف واہ
تحصیل کہروڑپکا ضلع لودھراں سے واگزار کرائی گئی۔ قبضہ مافیا سے زمین واگزار کرا کے محکمہ مال کے حوالے کر دی گئی ہے۔ ڈی جی اینٹی کرپشن گوہر نفیس نے کہا ہے کہ پنجاب بھر میں قبضہ مافیا کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے ، تین ماہ کے دوران اینٹی کرپشن نے پنجاب بھر سے ساڑھے تین ارب روپے کی سرکاری زمین واگزار کروائی ۔