پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

میٹرک کے نتائج مسترد ، بورڈ کے باہر دھرنا، طالب علموں نے رزلٹ کارڈ پھاڑ دیئے

datetime 21  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)میٹرک کے نتائج مسترد ،طالب علموں نے رزلٹ کارڈ پھاڑ دیے، لاہور انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن بورڈ کے باہر دھرنا ۔ تفصیلات کے مطابق طلبا اور والدین کی جانب سے لاہور بورڈ آفس کے باہر دھرنا دیااور شدید احتجاج ریکارڈ کروایا ،

رزلٹ کارڈ کی کاپیاں بھی پھاڑ دیں ۔ والدین اور طلباء نے میٹرک رزلٹ کو مستر کر دیا ہے انہوں نے بورڈ آفس کے باہر وزیر تعلیم شفقت محمود کیخلاف بھی شدید نعرے بازی کی ۔ والدین کا کہنا تھا کہ ہمارے بچوں کے مستقبل سے کھیلا جارہا ہے صبح ٹویٹ کیا جاتا ہے سب پاس جبکہ شام کو پتہ چلتا سب فیل ہیں ۔دوسری جانب انتظار کی گھڑیاں ختم، انٹر میڈیٹ پارٹ ٹو کے نتائج کا اعلان کل کیا جائے گا۔ چیئرمین لاہور بورڈ ریاض ہاشمی کل شام 5 بجے نتائج کا اعلان کریں گے۔ نتائج کو لاہور بورڈ کی آفیشل ویب سائٹ پر بھی اپ لوڈ کر دیا جائے گا۔ علاوہ ازیں طلبہ ایس ایم ایس کے ذریعے بھی نتائج حاصل کر سکیں گے۔رواں سال انٹر میڈیٹ کے امتحانات میں 2 لاکھ امیدواروں نے حصہ لیا تھا۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…