پیر‬‮ ، 27 اکتوبر‬‮ 2025 

پاک افغان سرحد پرچیک پوسٹ کی تعمیر کا تنازعہ شدت اختیارکرگیا

datetime 2  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل عاصم باجوہ نے افغان اہلکاروں کے اس دعوے کو مسترد کیا ہے کہ پاکستانی فورسز نے سرحد کے اس پار فوجی چیک پوسٹ بنانے کی کوشش کی تھی ۔ پاک فوج کے ترجمان نے ان خیالات کا اظہار منگل کی رات پاکستان اور افغانستان کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے بعد کیا جس میں افغان حکومت نے اپنے ایک سرحدی پولیس کمانڈر کی ہلاکت اور پاکستانی فوج نے دو اہلکاروں کے زخمی ہونے کی تصدیق کی تھی ۔ افغان وزارت داخلہ کے ترجمان صدیق صدیقی نے الزام لگایا تھا کہ پاکستانی فورسز نے صوبے پکتیکا کے ضلع برمل میں افغان علاقے کے اندر عمارت تعمیر کرنے کی کوشش کی تھی ۔ پاک فوج کے ترجمان جنرل باجوہ نے وائس آف امریکہ کو بتایا کہ افغان اہلکاروں کا دعویٰ درست نہیں اور یہ کہ پاکستان اپنے علاقے جنوبی وزیرستان کے انگور اڈہ میں چیک پوسٹ بنا رہا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ اس دوران افغان علاقے سے پاکستانی فوجیوں پر راکٹ اور ہلکے ہتھیاروں سے فائرنگ کی گئی جس سے دو فوجی زخمی ہو گئے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی فورسز نے افغان فائرنگ کے جواب میں فائرنگ کی تھی ۔ جنرل باجوہ نے افغان وزارت داخلہ کے اس دعوے کے تردید کی کہ پاکستان نے سرحدی خلاف ورزی کی ۔ انہوں نے افغان اہلکار کے اس دعوے کو بھی بے بنیاد قرار دیا کہ افغان فائرنگ میں 8 پاکستانی سیکیورٹی اہلکار جاں بحق ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ اس واقعے سے دونوں ممالک کے تعلقات پر کوئی اثر نہیں پڑے گا ۔



کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…