جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

گاڑیوں کی آن لائن خرید و فروخت میں تیزی  کراچی سرفہرست ، دوسرے نمبر پر کونسا شہر رہا؟جانئے

datetime 20  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)ملک میں کورونا کے باعث لاک ڈائون میں طویل عرصے تک کار شورومز، مارکیٹیں اور ہفتہ بازاروں کی بندش کے دوران مختلف اقسام کی گاڑیوں کی آن لائن خرید و فروخت میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ۔گاڑی کے خریدار اور ڈیلرز نئی اور استعمال شدہ مختلف ماڈلز کی گاڑیاں،

موٹر سائیکلیں، رکشے اور ٹریکٹر وغیرہ کی خرید و فروخت کیلئے دستیاب آن لائن پلیٹ فارمز استعمال کررہے ہیں۔ایک سروے کے مطابق گزشتہ 6 ماہ کے دوران صرف ایک پلیٹ فارم او ایل ایکس پر گاڑیوں کی خرید و فروخت 370 ارب روپے سے زائد ریکارڈ کی گئی، یہاں گاڑی بیچنے والے افراد اپنی گاڑیوں کی قیمت بتاتے ہیں ،تاہم خریداروں اور بیچنے والوں کے درمیان بھائو تائو کی بھی گنجائش ہوتی ہے ۔ کارز کی ذیلی کیٹیگری میں یومیہ بنیادوں پر پنجاب سے سب سے زیادہ 32 ہزار، سندھ سے 15 ہزار، خیبر پختونخوا سے 6 ہزار اور اسلام آباد سے 5 ہزار پوسٹس آتی ہیں۔سروے کے مطابق مختلف اقسام کی گاڑیوں کی خرید و فروخت میں شہروں کے اعتبار سے کراچی سرفہرست ہے جبکہ دوسرے نمبر پر لاہور سے آنے والے افراد ہیں جن کی تعداد 15 ہزار 168 ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…