جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

ملک کی طاقتور ترین شخصیات کے گھر پرعشائیہ عمران خان ، شہبازشریف ، بلاول بھٹو بھی شریک کیا باتیں ہوئیں؟ڈاکٹرشاہد مسعود کے دعوے نے تہلکہ مچا دیا

datetime 20  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی جی این این کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود نے دعویٰ کیا کہ ملک کی ان اہم شخصیات نے اپنے گھر پر عشائیہ دیا جنہوں نے دھرنے سے پہلے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی تھی۔

اس عشائیے میں شاہ محمود قریشی ، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی، شہباز شریف، بلاول بھٹو زرداری، خواجہ آصف ، شیری رحمان اور مولانا فضل الرحمان کے صاحبزادے اسعد محمود شامل تھے۔ڈاکٹر شاہد مسعود کے مطابق عشائیے کے آخری حصے میں وزیر اعظم عمران خان بھی شریک ہوئے۔ طاقتور شخصیات نے کہا کہ حکومت کو پانچ سال چلنے دیا جائے، اس دوران شہباز شریف خاموش رہے، ان طاقتور شخصیات کا بلاول بھٹوکے ساتھ رویہ نرم تھا، بلاول بھٹو نے ان کے سامنے طریقے سے حکومت کے بارے میں اپنا موقف پیش کیا۔یاد رہے کہ آج اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے آل پارٹیز کانفرنس ہو نے جارہی ہے جس سے سابق وزیر اعظم نوازشریف بذریعہ ویڈیو لنک خطاب کرینگے ، سابق صدر آصف زرداری بھی اس اے پی سی میں شرکت کرینگے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…