ٹی وی ڈراموں کی وجہ سے جرائم میں اضافہ، شوبز شخصیات نے وزیر ریلوے کو کھری کھری سنا دیں

20  ستمبر‬‮  2020

لاہور( این این آئی ) شوبز شخصیات نے ٹی وی ڈراموںکی وجہ سے جرائم بڑھنے کے وزیر ریلوے کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر جرائم پر سزا نہ ملے تو اس میں ٹی وی ڈراموں کا کیا قصور ہے ۔ سینئر رائٹرو اداکارانورمقصودنے کہا کہ ڈرامے اس کے ذمہ دار نہیں

لیکن بہتری کی گنجائش موجود ہے۔انہوں نے کہا کہ تعلیم اور شعور کی کمی کو جرائم میں اضافے کی وجہ قرار دیا ۔جرائم میں اضافے کا تعلق ڈراموں سے نہیں، اگر تعلیم یافتہ لوگ ڈرامے دیکھیں تو وہ لوگ بھول جاتے ہیں کہ ڈرامہ کیا ہے، پھر بھی ہمارے ڈرامے کو بہتر ہونا پڑے گا وقت کو تو بدلنا ہے اب یہ ایک حد ہوگئی ہے۔اداکارہ حنا خواجہ یبات نے سوال اٹھا یا الزام لگانے والے بتائیں قانون کا نفاذ اور مجرم کو سزا دینا کس کا کام ہے؟یہ کہنا کہ ٹی وی ڈراموں کی وجہ سے جرم بڑھ رہے ہیں یا گناہ ہورہے ہیں یہ بے وقوفی کی بات ہے، آج اگر جرائم بڑھ رہے ہیں تو اس کی وجہ یہ ہے کہ قوانین بن تو جاتے ہیں مگر ان کا نفاذ نہیں ہوتا، ڈرامہ تو مثالیں قائم کر رہا ہے تربیت کا فقدان ہے قوانین کا نفاذ ہمارا کام نہیں ہے۔فیصل قریشی کا کہنا تھاکہ ڈرامے تو صحیح اور غلط کا فرق بتاتے ہیں، ڈراموں میں جو دکھایا جاتا ہے وہ وہ ہوتا ہے جو ہوچکا ہوتا ہے،خدارا الزامات کا یہ سلسلہ بند کرکے وہ کام کیا جائے جو کرنا چاہیے ۔ماڈل سنیتا مارشل کا کہنا تھا تربیت کا فقدان ایسے رویوں کو جنم دے رہا ہے، صرف اس طرح کے عنوانات کے ڈراموں کو بند کرنا میرا نہیں خیال کہ کوئی حل ہے، میں اس پر یقین نہیں رکھتی، ایسے ڈراموں کے اوقات تبدیل کردیں اور اس طرح کا مواد چلنے سے پہلے ضرور پی جی کا سائن لگائیں ۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…