اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف سینئر صحافی ہارون رشید نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام مقابل میں کہا کہ دفاعی ماہرین کہہ رہے ہیں کہ توجہ ہٹانے کے لئے کراچی میں بھارتی را کا نیٹ ورک پرابلم کر سکتا ہے، انہوں نے انتہائی اہم انکشاف کرتے ہوئے مزید کہا کہ چار کروڑ روپے ماہانہ اب بھی بانی ایم کیو ایم کو لندن پہنچ
رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کا بانی ایم کیو ایم سے رابطہ ہے اور ابھی بھی ماہانہ چار کروڑ روپے بھیجے جاتے ہیں۔ انہوں نے پروگرام میں سوال اٹھایا کہ آخر کیا وجہ ہے کہ اتنے سنگین مقدمات کے باوجود غیر ملکی ایجنسیاں ابھی تک بانی ایم کیو ایم کو بچانے میں لگی ہوئی ہیں۔