اسلام آباد ( آن لائن) ورلڈ کرائم انڈیکس نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کو دنیا بھر کے ترقی یافتہ ممالک کے مقابلے میں زیادہ محفوظ شہر قرار دے دیا۔جرائم میں کمی اور محفوظ ترین شہر ہونے کے ساتھ اسلام آباد نے امریکہ، لندن اور بھارت کے بڑے شہروں کو مات دے دی ہے۔
امریکی شہر نیویارک میں جرائم کی شرح 18 درجے اور واشنگٹن میں 29 درجے زیادہ ہے۔ ورلڈ کرائم انڈیکس کی رینکنگ میں بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد کی ریٹنگ میں 40 درجے بہتری آئی ، جس کے بعد دنیا بھر کے محفوظ شہروں میں اسلام آباد کی رینکنگ 71 ہے ، پاکستان کے وفاقی دارالحکومت کے مقابلے میں 18 درجے کمی کے ساتھ نیویارک 53 اور واشنگٹن 29 درجے کمی کے ساتھ 42 ویں نمبر پر موجود ہے ، جرائم میں کمی اور محفوظ ترین شہر ہونے کے ساتھ اسلام آباد نے لندن اور بھارت کے بڑے شہروں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ، ورلڈ کرائم انڈیکس پر رینکنگ میں لندن 24 درجے آگے اور بھارتی شہر نئی دہلی میں اسلام آباد کے مقابلے میں 30 درجے زیادہ جرائم ہوتے ہیں۔محفوظ ترین شہروں کے اعتبار سے لندن چوبیس درجے نیچے اور نئی دہلی اسلام آباد کے مقابلے میں تیس درجے کمی کے ساتھ 41ویں رینکنگ پر ہے۔