لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور ن لیگ کے رہنما حمزہ شہباز کی طبیعت کورونا کی وجہ سے ناساز ہو گئی، ہسپتال منتقل کر دیا گیا، چند روز قبل حمزہ شہباز میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی، ان سے شہباز شریف سمیت خاندان کے دیگر افراد نے جیل میں ملاقات کی تھی،
حمزہ شہباز کاکورونا پازیٹو آنے پر دیگر افراد کے کورونا ٹیسٹکے لئے سیمپل بھجوائے گئے، حمزہ شہباز کی طبیعت بگڑنے کے بعد انہیں جناح ہسپتال منتقل کیا گیا، انہیں سانس لینے میں دشواری پیش آ رہی تھی، ہسپتال میں سی ٹی سکین اور دیگر ٹیسٹ لئے گئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حمزہ شہباز کو سی ٹی سکین کے بعد واپس بھیج دیا گیا ہے۔