جمعہ‬‮ ، 05 دسمبر‬‮ 2025 

حجامہ ایک علیحدہ طریقہ علاج اس کا کسی دوسری طب سے کوئی تعلق نہیں’خطرناک بیماریوں کاکامیابی سے علاج

datetime 17  ستمبر‬‮  2020 |

لاہور (این این آئی ) حجامہ ایک علیحدہ طریقہ علاج ہے اس کا کسی دوسری طب سے کوئی تعلق نہیں، عالمی ادارہ صحت نے الماتا ڈیکلریشن کے تحت اس طریقہ علاج کو آلٹر نیٹو میڈیسن میں شامل کیا ہے ۔

ان خیالات کا اظہار نیشنل کونسل فار حجامہ کے چیئرمین ڈاکٹر شہزاد مرزا ،رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر حکیم محمد شفیق خان، حکیم صوفی انوار حسین حاوی، ڈاکٹر طاہر محمود اور حکیم محمد افضل خاں نے امراض کے علاج میں حجامہ کی اہمیت اور ضرورت کے موضوع و پر منعقدہ مجلس مذاکرہ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے بتایا کہ اس طریقہ علاج کے تحت بلڈ پریشر، شوگر، ٹینشن ، جوڑوں اور پٹھوں کا درد ، کمر درد ، ہڈیوں کا درد ، گھٹنوں کا درد ، سر درد، دردِ شقیقہ، امراض معدہ ، بواسیر ، بے اولادی ، جادو کے اثرات ، ہاتھ پائوں کا سن ہونا ، گردن اور کمر کے مہرے، فالج، لقوہ، کولیسٹرول کی زیادتی ، بالوں کا گرنا ، گنجا پن، الرجی، ہیپاٹائیٹس اور کینسر جیسے موذی اور خطرناک بیماریوں کا علاج بہت کامیابی سے کیا جا رہا ہے انہوں نے بتایا کہ نیشنل کونسل پر حجامہ کے قیام کا مقصد حجامہ طریقہ علاج کی ترویج و ترقی اور فروغ کے لیے ملک بھر میں حجامہ سینٹر قائم کرنا اور حجامہ کی تعلیم و تربیت کو قانونی دائرہ کار میں لانا۔ انہوں نے ملک بھر کے حجامہ تھراپسٹ کو نیشنل کونسل حجامہ میں شامل ہونے کی دعوت بھی دی۔ انہوں نے کہا کہ حکماء ، ہومیو پیتھک ڈاکٹرز نیشنل کونسل فار حجامہ کے ممبر بن سکتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



چیف آف ڈیفنس فورسز


یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…