ٹک ٹاک پر انتقال کی جھوٹی خبر دینا معروف جوڑی کے گلے پڑ گیا عادل راجپوت اور ان کی اہلیہ فرح عادل کیخلاف مقدمے کی درخواست دائر

16  ستمبر‬‮  2020

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )گزشتہ روز معروف ٹک ٹاکر عادل راجپوت کی اہلیہ نے اپنے شوہر کی موت سے متعلق جھوٹی ویڈیو شیئر کی تھی جسے ایک کروڑ سے زائد افراد نے دیکھا اور تعزیت کے پیغامات بھی بھیجےتھے۔تاہم جھوٹی ویڈیو شیئر کرنے پر معروف ٹک ٹاک سٹار

عادل راجپوت اور ان کی اہلیہ فرح عادل کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دیدی گئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ا یڈووکیٹ شہباز نامی شہری کی جانب سے سائبر کرائم سیل میں درخواست دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ معروف جوڑی کو موت کی جھوٹی خبر پھیلانے کے جرم میں دونوں کیخلاف مقدمہ درج کر کے سخت سے سخت سزا کا تعین کیا جائے ۔قبل ازیں پاکستانی معروف ٹک ٹاکر عادل راجپوت ایکسیڈنٹ کی وجہ سے شدید زخمی ہو گئے تھے جس کی اطلاع ان کی اہلیہ نے دی تھی ،ان کی اہلیہ کی جانب سے ویڈیو پیغام جاری کیا گیا تھا جس میں ان کا کہنا تھا کہ اللہ تعالی نے عادل کو نئی زندگی دی ہے ، عدنان کی کال آئی تھی ، عادل دراصل بیہوش ہو گئے تھے جس کی وجہ سے عادل کوسمجھ نہیں آئی اس نے گھر کال کر کے یہ بولا کہ عادل کی موت ہو گئی ہے ۔ مجھے بھی اس وقت سمجھ نہیں آیا ، الحمد اللہ ، اللہ پاک نے عادل کو نئی زندگی دی ہے ۔ آپ لوگوں کی دعائوں کی وجہ سے عادل زندہ ہمارے بیچ موجود ہیں ۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز عادل راجپوت کی اہلیہ نے اپنے شوہر کی موت کی خبر ایک ویڈیو میں دی تھی انہوں نے بتایا تھا کہ میرے دیور عدنان کی گھر پر کال آئی اس نے بتایا کہ ایکسڈنٹ ہونے کی وجہ سے عادل راجپوت انتقال کر گئے ہیں ۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…