اتوار‬‮ ، 26 اکتوبر‬‮ 2025 

نئے کرکٹ ٹیلنٹ کی تلاش کے لیے پشاور زلمی کی کوششیں جاری

datetime 16  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی) نئے کرکٹ ٹیلنٹ کی تلاش کے لیے پشاور زلمی کی کوششیں جاری، ایم جی زلمی کیمپ کے لیے پانچویں مرحلے میں لاہور میں نوجوان کرکٹرز کے ٹرائلز ہوئے ، جن میں ایم جی زلمی کیمپ کی ڈیجیٹل مہم سے شارٹ لسٹ کیے گئے نوجوان کرکٹرز شریک ہوئے ۔

ماڈل ٹائون کرکٹ گرائونڈ بلاک ڈی لاہور میں ہونیوالے ٹرائلز میں پشاور زلمی کے اسٹار وکٹ کیپر بیٹمین کامران اکمل اور فاسٹ بالر وہاب ریاض بھی موجود تھے ۔ پی ایس ایل کے سب سے کامیاب ترین بیٹسمین اور سب سے کامیاب بالر کو دیکھ کر نوجوان کرکٹرز کے جوش و خروش میں مزید اضافہ ہوا ۔ ڈائریکٹر کرکٹ زلمی محمد اکرم اور اسپن کنسلٹنٹ ارشد خان نے ٹرائلز لیے ۔ کامران اکمل نے کہا کہ ایم جی زلمی کیمپ ٹیلنٹ سے نوجوان کرکٹرز کو صلاحیتوں کے اظہار کا موقع ملا ، اس ٹیلنٹ ہنٹ مہم سے نیا ٹیلنٹ سامنے آئیگا ۔فاسٹ بالرز وہاب ریاض نے کہا کہ ایم جی زلمی کیمپ سے ان تمام کلب کرکٹرز کو بھی اوپر آنے کا موقع ملا جنہیں اس سے پہلے کوئی مواقع نہیں مل سکے تھے ، اس ٹیلنٹ ہنٹ سے پاکستان کرکٹ کو بہت فائدہ ہورہا ہے ۔ایم جی زلمی کیمپ میں کورونا وائرس ایس او پیز پر عمل کیا جارہ ہے۔ لاہور سے پہلے جمرود، پشاور، صوابی اور سوات میں بھی ٹرائلز کیئے گئے۔

موضوعات:



کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…