اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان کا نامور نام سینئر اداکار راشد محمود کو گہرا صدمہ ، پی ٹی وی کی جانب سے دو سال بعد کام کرنے کےعوض 620روپے کا چیک بھیجا دیا ۔ تفصیلات کے مطابق سینئر اداکارہ راشد محمود نے نے ویڈیو بیان جاری کیا ہے کہ
میں تقریباً40سال سے جس گھر میں ٹی وی ہے وہاں میں مقیم ہوں ، بلکہ میں آپ سب کے سامنے ایک کھلی کتاب کی طرح ہوں ۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی وی نے محروم کے دنوں میں مجھے سے میر انیس کا مرثیہ پڑھوایا تھا جسے ہر کوئی نہیں پڑھ سکتا ۔ جسے ہر محرم کی نویں اور دسویں کو چلایاگیا ۔ میری پی ٹی وی کیلئے چالیس سال کی خدمات کا آج یہ صلہ دیا گیا کہ دو سال بعد مجھے 620روپے کا چیک بھیجا گیا ۔ اس نئے پاکستان میں میرا مادر انسٹیٹوٹ میری انسلٹ کرے گا ۔ انہوں کہا ہے کہ اس فیلڈ میں ایسے لوگ بھی جنہیں 10سے بیس لاکھ تک معاوضہ دیا جاتا جن کا پتہ بھی نہیں وہ شوبز سے ہیں بھی یا نہیں ۔ میں یہ اعلان کرتا ہوں کہ آئندہ میں پاکستان ٹیلی ویژن پر کام نہیں کروں گا ۔