بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

اسرائیل کے ساتھ تعلقات غداری اور خیانت  عالمی علما اتحاد کا زندہ ضمیر مسلمانوں کے نام اہم پیغام جاری

datetime 14  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

استنبول(این این آئی)بین الاقوامی علما اتحاد کے سیکرٹری جنرل اورممتاز عالم دین علی محی الدین القرہ داغی نے کہا ہے کہ قابض اسرائیلی ریاست کے ساتھ دوستانہ تعلقات استوار کرنا بین الاقوامی معیارت، قومی، انسانی اور دینی اصولوں کے اعتبار سے غداری اور بہت بڑی خیانت ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹرپر پوسٹ کردہ ایک بیان میں انہوںنے کہا کہ بحرین کے اسرائیل کو تسلیم کرکے مسلم امہ، عرب اقوام اور فلسطینی قوم کے ساتھ خیانت کی ہے۔انہوں نے استفسار کیا کہ ایک انسان اپنے حق سے کیسے دست برار ہوسکتا ہے۔ فلسطینی قوم کا حق پوری مسلم امہ کا حق ہے اور کسی ایک ملک کے لیے یہ جائز نہیں کہ وہ اپنی مفادات کے لیے پوری مسلم امہ کے حقوق کو پامال کرتا پھرے۔ اسرائیل سے دوستی ہمارے قبلہ اول، رسول اللہ کے مقام معراج، عمر فاروق کے آزاد کردہ بیت المقدس اور صلیبیوں کے خلاف قربانیاں دینے والے مجاھدین اور صلاح الدین ایوبی کی روح کے ساتھ خیانت اور دھوکہ ہے۔علامہ القرہ داغی کا کہنا تھا کہ زندہ ضمیر مسلمانوں کو تمام تر وسائل اور امکانات کو استعمال کرتے ہوئے صہیونی ریاست کے ساتھ دوستانہ مراسم کے قیام کی راہ روکنا ہوگی۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…