پیر‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2025 

اہلیہ کا شاعرانہ اظہار محبت عمران اشرف کو بھاگیا

datetime 12  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عمران اشرف کی اہلیہ کرن عمران نے اپنے شوہر کی سالگرہ کے موقع پر اْن سے شاعرانہ انداز میں اپنی محبت کا اظہار کیا ہے۔عمران اشرف کی سالگرہ کے موقع پر اْن کی اہلیہ کرن عمران نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کا

رْخ کرتے ہوئے اپنے شوہر کیلئے خصوصی پوسٹ شیئر کی ہے۔کرن عمران نے انسٹاگرام پر عمران اشرف کے ہمراہ اپنی ایک تصویر پوسٹ کرتے ہوئے اْنہیں سالگرہ کی مبارکباد پیش کی۔تصویر پوسٹ کرتے ہوئے عمران اشرف کی اہلیہ نے شاعرانہ انداز اپناتے ہوئے شوہر سے محبت کا اظہار کچھ اِس طرح کیا۔” مجھ کو فرصت ہی کہاں موسم سْہانا دیکھوں،میں تیری ذات سے نکلوں تو زمانہ دیکھوں”۔اہلیہ کے شاعرانہ اندازِ محبت نے عمران اشرف کو اْن کی تعریف کرنے پر مجبور کردیا، اداکار نے پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ‘واہ دل سے لکھا ہے آپ نے، شکریہ شکریہ۔’کرن عمران نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شوہر کے ہمراہ ایک اور تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ‘دل چاہ رہا ہے، اْسے اور چاہا جائے۔’واضح رہے کہ عمران اشرف اور کرن عمران 2018 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے اور گزشتہ سال اْن کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام روہم اشرف ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…