ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

معروف ماڈل و اداکارہ عائشہ صنم خان نے پاکستان چھوڑ دیا

datetime 12  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پاکستانی ڈراموں کی نامور اداکارہ عائشہ صنم خان پاکستان چھوڑ کرمستقل طور پر ترکی شفت ہوگئیں۔ کئی سپر ہٹ ڈراموں میں کام کرنے والی اداکارہ کا کہنا تھا کہ 2017 دسمبر میں واپس پاکستان آئی تو بہت ڈراموں کی آفرز ہوئیں جو قبول کرتے ہوئے تین سال کا عرصہ

لا تعداد ڈراموں کا حصہ رہی۔ سوچا تھا کہ شاید اب ماحول صیح ہوگیا ہوگا لیکن ہمارے ہاں بد قسمتی سے ابھی تک ہماری انڈسٹری پروفیشنل نہیں ہوئی ہے ۔ میرے پاس تو ہوٹل منیجمنٹ کا تجربہ تھا میں ترکی شفٹ ہوگئی لیکن ایسا کب تک چلے گا کب تک حوا کی بیٹی جنسی ہراسگی کا نشانہ بنتی رہے گی۔ مجبوری کا فائدہ اٹھانے والے کبھی کامیاب نہیں ہوسکتے ۔اسی لئے فیصلہ کیا کہ اب وہی رہوں گی۔ انکا کہنا تھا کہ ڈرامہ سیریل محبت زندگی ہے کے بعد کئی آفرز آئیں لیکن ان آفرز کے ساتھ ڈیمانڈ بھی تھی جو میرے کام میں رکاوٹ بن رہی تھی جبکہ کئی پروڈکشن ہاسز نے ڈراموں میں کام کرنے کا معاوضہ بھی ابھی تک ادا نہیں کیا۔چاہتی تو کئی پروڈکشن ہاسز پر کیس کر سکتی تھی لیکن کسی کی جگ رسائی نہیں کرنا چاہتی ۔ 2015 سے 2017 تک ملائشیا میں رہ کر ہوٹل مینجمنٹ کی تعلیم حاصل کی اور ملائشیا میں دو سال بطور اسسٹنٹ منیجر کام بھی کیا تھا اب دوبارہ نئی ذندگی ترکی میں شروع کرنے جارہی ہوں لیکن امید ہے کہ جب پاکستانی شوبزانڈسٹری پروفیشنل ہوجائے گی تو دوبارہ آں گی۔ ترکی میں ہوٹل منیجمنٹ کے ساتھ وہاں مقامی پروڈکشن ہاسز کے ساتھ کچھ معاہدے ہوئے ہیں وہاں اپنی اداکاری جاری رکھوں گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…