جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

موٹر وے سانحہ پر اداکار بھی میدان میں آ گئے، درندہ صفت افراد کو سرعام چوراہے پر لٹکانے کا مطالبہ

datetime 11  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک+ این این آئی) نامور اداکارہ صوفیہ احمد نے کہا ہے کہ کمسن بچوں اور خواتین سے بڑھتے ہوئے شرمناک واقعات انتہائی تشویش کا باعث ہیں ، صوبائی دارالحکومت لاہور میں مسافر خاتون کی اس کے بچوں کے سامنے عصمت دری کا واقعہ اس امر کا متقاضی ہے

کہ حکومت کو درندوں کے خلاف ایسی قانون سازی کرنا ہوگی جس میں انہیں سر عام چوراہے پر پھانسی پر لٹکایا جا سکے ۔اپنے ایک بیان میں صوفیہ احمد نے کہا کہ والدین اپنے کمسن بچوںکے حوالے سے شدیدخوف میں مبتلاہیں لیکن حکومت کو اس کی ذرا بھی پرواہ نہیں، قانون کی حکمرانی نہ ہونے کا نتیجہ ہے کہ درندوںنے خاتون کو سڑک پر بچوں کے سامنے شرمناک عمل کا نشانہ بناڈالا اور حیرت کی بات ہے کہ اس پر حکومت کے کانوں پرجوںتک نہیں رینگی ۔ا نہوںنے کہاکہ میں ہمیشہ سے کمسن بچوں اورخواتین پران شرمناک واقعات کیخلاف آواز بلندکرتی آئی ہوںاور اسی کانتیجہ ہے کہ آج مجھے اپنا ملک چھوڑکر امریکہ منتقل ہونا پڑا۔ مطالبہ ہے کہ خاتون کی عزت کو تار تار کرنے والوں کو سزائے موت دے کر انہیں سر عام چوراہے پر لٹکایاجائے۔اس واقعہ کے حوالے سے اداکار فیروز خان نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ آپ ریاست مدینہ کے دعویدار ہیں اگر آپ نے خاتون کے ساتھ شرمناک سلوک کے ملزمان کو کیفر کردار تک نہ پہنچایا تو میں سمجھوں گا کہ کوئی تبدیلی نہیں آئی، اداکارہ اشنا شاہ نے بھی اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ مروہ کی خبر کے دو دن بعد ہی موٹر وے سانحہ سامنے آیا ہے، ہم بطور معاشرہ کتنی مشکل میں ہیں۔ اداکارہ ارمینا نے بھی اس واقعے کے بعد اپنے آپ کو غیر محفوظ کہا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…