اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عارف علوی نے سابق نگراں وزیراعلیٰ پنجاب نجم سیٹھی پر عام انتخابات کے بعد ’35 پنکچر‘ کا الزام لگانے پر معافی مانگ لی ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق عارف علوی کا کہنا تھا کہ ہمیں غلط اطلاعات اور افواہوں کی تصدیق کرنی چاہیئے تھی، تحریک انصاف نے افواہوں اور غلط اطلاعات پر نجم سیٹھی پر 35 پنکچر کا الزام لگایا جس پر معذرت کرتے ہیں۔ دوسری جانب نجم سیٹھی نے بھی سوشل میڈیا پر عارف علوی کی جانب سے معذرت پر شکریہ ادا کیا
مزیدپڑھیے:مصر میں سیکیورٹی چیک پوسٹوں پر حملوں میں 30 اہلکار ہلاک
تحریک انصاف کی جانب سے اپنی غلطی پر معذرت کرنا اچھا اقدام ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے بھی 35 پنکچر کو سیاسی بیان قرار دیا تھا۔
تحریک انصاف نے ’35 پنکچر‘ کے الزام پر نجم سیٹھی سے معافی مانگ لی

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں