ارطغرل غازی کے ہیرو اینگن التان کا بھی پاکستان آنے سے انکار

8  ستمبر‬‮  2020

اسلام آباد،انقرہ(مانیٹرنگ ڈیسک،این این آئی)ترک اداکار انگین التان نے پاکستان میں قائم بلیو ورلڈ سٹی کے ساتھ معاہدہ منسوخ کر دیا۔ ترک خبر رساں ادارے ”ٹی آر ٹی” کے مطابق ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی میں مرکزی کردار ادا کرنے والے ترک اداکار انگین التان دوزیاتان نے بلیو ورلڈ سٹی کے ساتھ طے پانے والے معاہدے کو منسوخ کر دیا ہے۔

انہوں نے یارِمن ترکی یوٹیوب چینل کے اینکر ڈاکٹر فرقان حمید سے ٹیلیفونک رابطے میں کہا کہ انہیں بلیو ورلڈ سٹی فرم کے بارے میں کوئی زیادہ معلومات حاصل نہیں تھیں۔لیکن پاکستان سے حاصل ہونے والی معلومات کی روشنی اور اس فرم کے بارے میں اچھی رائے نہ ہونے کی وجہ سے طے پانے والے معاہدے کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس بارے میں جلد ہی باقاعدہ منسوخ کرنے کی دستاویز جاری کر دی جائیں گی۔یاد رہے کہ اس سے پہلے لندن میں واقع ایونٹ مینجمنٹ تنظیم ”فرنٹیئر ورلڈ” کی جانب سے جاری کی جانے والی پریس ریلیز کے مطابق کہا گیا تھاکہ اینگن التان دزیاتن اگلے ماہ اکتوبر میں پاکستان آئیں گے ان کا دورہ تین روز پر مشتمل ہوگا اور وہ 9 سے 11 اکتوبر تک پاکستان میں قیام کریں گے۔ اینگن التان کے پاکستانی دورے کو ”جشن ارطغرل” کا نام دیا گیا ہے۔اپنے دورے کے دوران اینگن التان کراچی، لاہور اور اسلام آباد جائیں گے جہاں وہ مختلف تقاریب کے دوران اپنے مداحوں سے ملاقات کریں گے اس کے علاوہ خصوصی سوالات اور جوابی سیشنوں کا انعقاد ہوگا جہاں وہ اسٹیج پر شائقین کے سوالات کے جوابات دیں گے۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…