ہفتہ‬‮ ، 13 جون‬‮ 2026 

فواد چوہدری نے خواتین کیلئے 3ویلر کاریں متعارف کرانے کا اعلان کردیا

datetime 8  ستمبر‬‮  2020 |

اسلام آباد( آن لائن) وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے اعلان کیا ہے کہ جلد ہی خواتین کے لیے تین ویلر کاریں متعارف کرائیں گے، ایک ٹیکنالوجی لارہے ہیں جس سے اشاروں کو زبان میں تبدیل کیا جاسکے گا۔

میڈیا سے گفتگو کر تے ہو ئے ان کا کہنا تھا کہ بہت جلد اسلام آباد میں برقی کاریں چلنے لگیں گی ٹیکنالوجی کی جدت سے ہی قوموں کی ترقی ہوتی ہے، غیر روائتی معاشی پالیسیوں کو دیکھ کر آگے بڑھنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ سرکاری اسکولوں کی اہمیت ختم ہوگئی ہے، صوبوں کے ساتھ مل کر سرکاری اسکولوں کو بہتر بنارہے ہیں۔قبل ازیں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دنیا میں 360 ملین لوگ سننے کی صلاحیت سے محروم ہیں ایک ٹیکنالوجی لارہے ہیں کہ اشاروں کو زبان میں تبدیل کیا جاسکے گا۔فواد چودہدری نے کہا کہ خصوصی افرادکے لیے کام کرنے والی شخصیات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ جدت اور ٹیکنالوجی میں مزید بہتری کے لیے کام کررہے ہیں ٹیکنالوجی معذورافرادکیلیے بہت سے نئے راستے تلاش کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ چاند دیکھنے سے متعلق بھی ٹیکنالوجی نے سائن زبان کو بولنے کی طاقت دی ہم ایسے ہی کام کی ملٹی نیشنل کمپنیز سے امید کرتے ہیں یہ ایسے افراد ہیں جو ہمارے لیے دنیا کو بدل سکتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…