منگل‬‮ ، 14 اکتوبر‬‮ 2025 

ترک اداکاروں کے پرستار پاکستانیوں نے اداکار یاسر حسین کا بھی سافٹ ویئر اپ ڈیٹ کردیا

datetime 7  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانی اداکارہ یاسر حسین کو ترک اداکاروں کے بارے میں نامناسب الفاظ کا استعمال گلے پڑ گیا ۔ پاکستانیوں نے سافٹ وئیر اپ ڈیٹ کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق یاسر حسین نے انسٹاگرام پر اپنی سٹوری میں تْرک سیریز ’ارطغرل غازی‘ کے کرداروں سے مماثل

نوجوانوں کی تصویر شیئر کی، یاسر کی جانب سے شیئر کی جانے والی تصویر میں دو نوجوانوں نے اسی ڈرامے کے کرداروں سے متاثر ہوکر انہی کی طرح کا لباس پہنے اور ایک شو میں شرکت کی۔اداکار نے دونوں نوجوانوں کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ان کو کوئی نہیں پوچھے گا کیونکہ گھر کی مرغی دال برابر اور باہر کا کچرا بھی مال برابر، یاسر کے اس بیان نے سوشل میڈیا پر تنازع کی صورت اختیار کرلی اور مختلف سوشل میڈیا سائٹس پر ٹاپ ٹرینڈ میں یاسر حسین کا نام اسی بیان کی وجہ سے سرفہرست ہے ،پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور انہیں طرح طرح کے القابات سے بھی نوازا اور ان کا سافٹ وئیر بھی اپ ٹو ڈیٹ کیا ۔ دوسری جانب اداکار یاسر حسین کا غیر ملکی اداکاروں کو ’عالمی کچرا‘ کہنے پر انوشے اشرف اس مرتبہ بھی خاموش نہ رہیں اور انہیں کھری کھری سنادیں، انوشے نے کہا آئیں ذرا یاسر حسین کو یاد دلائیں کہ کوئی بھی کسی کے لیے کچرا نہیں اور اگر ان کا کام یاسر حسین کی پسند کے برابر نہیں تو بھی دنیا بھر کے اداکاروں کا ا حترام کرنا ضروری ہے ، یاسر نے جواب دیتے ہوئے کہا کیا میں نے اس بیان میں کہیں ارطغرل کا نام لیا؟ نہیں، بچپن سے جاپان کی استری، انڈیا کی ساڑھی، آسٹریلیا کی کٹلری کو اچھا سمجھتے ہوئے ہم نے اپنے مال کو ’’کچرا‘‘ سمجھا ۔ ہمیں ذہنیت کو بدلنے کی ضرورت ہے ، مگر آپ نے ساری زندگی انگریزی بولی اور انگریزی گانے بجائے اپنے شو پر، آپ کو سمجھانا تھوڑا مشکل ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ


لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…