جمعہ‬‮ ، 08 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

کرونا کی آڑ میں مسجد اقصیٰ کو دوبارہ بند کرنے کی اسرائیلی اسکیم

datetime 7  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مقبوضہ بیت المقدس (این این آئی)اسرائیل کے عبرانی ٹی وی چینل نے انکشاف کیا ہے کہ حکومت نے بیت المقدس میں کرونا وائرس دوبارہ پھیلنے کی آڑ میں مسجد اقصی کو ایک بار پھر فلسطینی نمازیوں کے لیے بند کرنے پرغور شروع کیا ہے۔

عبرانی ٹی وی چینل کے مطابق اسرائیلی قومی سلامتی کمیٹی میں مسجد اقصی کو بند کرنے کی تجویز پش کی گئی ہے۔کرونا کے مریضوں کی تعداد میں اضافے اور وبا کے حوالے سے تشویش کے بعد مسجد اقصی کو فلسطینی نمازیوں کے لیے غیرمعینہ مدت تک بند کرنے پرغور کیا جا رہا ہے۔ٹی وی رپورٹ کے مطابق القدس میں اسرائیلی بلدیہ ابھی تک مسجد اقصی کو بند کرنے کا فیصلہ اس لیے نہیں کر پائی کیونکہ سے خدشہ ہے کہ فلسطینی محکمہ اوقاف اس فیصلے کو قبول نہیں کرے گا۔اسرائیل میں کرونا کے انسداد کے لیے قائم کردہ کمیٹی کے عہدیدار رونی گیمزو نے وزارت صحت سے کہا ہے کہ وہ القدس کے مذہبی مقامات کو کرونا کی وبا کے خطرے کے پیش نظر کچھ عرصے کے لیے بند کریں۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…