اسلام آباد(نیوز ڈیسک)کراچی میں رینجرز نے رضویہ اور گلبہار کے علاقوں میں کارروائی کرکے ایم کیو ایم کے 23 کارکنوں کو گرفتار کرلیا ، ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزموں سے فطرے کی ایک ہزار پرچیاں برآمد کرلی گئی ہیں ۔ ترجمان رینجرز کے مطابق رضویہ سوسائٹی میں کارروائی کرتے ہوئے رینجرز نے 16 سیاسی کارکنوں کو گرفتار کیا جو زبردستی علاقے میں فطرانہ جمع کر رہے تھے ، ان کے قبضے سے فطرانہ کی ایک ہزار پرچیاں اور 31 ہزار 500 روپے بھی برآمد ہوئے ہیں ۔ ترجمان نے بتایا کہ رینجرز گرفتار افراد کو عدالت میں پیش کرے گی ۔
مزیدپڑھیے:امریکی خلائی ادارے ناسا میں کام کرنے والاپاکستانی سائنسدان قتل
کسی پارٹی یا مذہبی جماعت کو بھی زبردستی فطرانے کے نام پر رقم جمع کرنے کی اجازت نہیں ہے ۔ زبردستی فطرانہ لینے والوں کے بارے میں ہیلپ لائن،،1101 پر اطلاع دی جائے ۔ دوسری جانب گلبہار کے علاقے پیتل گلی میں رینجرز نے داخلی اور خارجی راستے سیل کر کے گھر گھر تلاشی لی ۔ 7 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا جن کا تعلق سیاسی جماعت سے بتایا گیا ہے ۔
کراچی :ایم کیو ایم کے 23 کارکن فطرانہ جمع کرتے ہوئے گرفتار

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں