جمعرات‬‮ ، 27 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

یوم دفاع پر وطن سے محبت بڑھانے والی فلمیں

datetime 6  ستمبر‬‮  2020 |

اسلام آباد (این این آئی)اگرچہ پاکستان کی 70 سال سے زائد سینما انڈسٹری کی تاریخ میں حب الوطنی، آزادی اور پاک فوج کی جدوجہد پر درجنوں فلمیں بنائی گئیں، تاہم گزشتہ چند سال میں ایسی فلمیں بنائے جانے میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔گزشتہ 5 سال میں جہاں پاکستان کی سینما انڈسٹری نے تھرلر، ایکشن، رومانٹک اور بہترین کامیڈی فلمیں دی ہیں، وہیں اس انڈسٹری نے وطن سے

محبت کا جذبہ بیدار کرنے والی بہترین فلمیں بھی بنائی ہیں۔درج ذیل وہ چند فلمیں ہیں، جنہیں آج کے نوجوانوں کو دیکھنا چاہیے۔”آپریشن 021”پروڈیوسر زیبا بختیار کی اس فلم کی ہدایات جامی نے دیں، جب کہ شان، ایوب کھوسو، آمنہ شیخ، شمعون عباسی اور مصطفیٰ چنگیزی جیسے اداکاروں نے اس میں جوہر دکھائے۔”ایک تھی مریم”ہدایت کار سرمد کھوسٹ کی 2016 میں ریلیز ہونے والی فلم ایک تھی مریم میں مرکزی کردار صنم بلوچ نے ادا کیا، مذکورہ ٹیلی فلم کو مہرین جبار نے پروڈیوس کیا ہے جب کہ اس کی کہانی عمیرہ احمد نے لکھی تھی۔ایک تھی مریم کی کہانی پاکستان کی فائٹر پائلٹ مریم مختار کی زندگی کے گرد گھومتی ہے جو اپنی ڈیوٹی نبھاتے ہوئے شہید ہوگئی تھیں۔”آزادی”پروڈیوسر عرفان اور عمران ملک کی اس فلم کی کہانی اگرچہ براہ راست پاکستان سے محبت پر مبنی نہیں، تاہم اس فلم میں مقبوضہ کشمیر کی آزادی کی کہانی کو انتہائی حب الوطنی سے پیش کیا گیا ہے۔فلم کی ہدایات بھی خود عمران ملک نے دی ہیں، جب کہ اس میں معمر رانا، سونیا حسن، جاوید شیخ اور ندیم بیگ نے اداکاری کے جوہر دکھائے۔”یلغار”پروڈیوسر، ہدایت کار و لکھاری حسن رضا کی اس فلم میں شان، ہمایوں سعید، عدنان صدیقی، بلال اشرف، ارمینہ خان، عائشہ عمر، گوہر خان اور

ایوب کھوسہ سمیت دیگر اداکار ایکشن میں نظر آئے۔”مالک”اس فلم کو عاشر عظیم نے پروڈیوس کیا، جب کہ انہوں نے ہی اس کی ہدایات دیں، جب کہ وہ خود بھی فلم میں ایکشن میں نظر آئے، ان کے ساتھ فلم کی دیگر کاسٹ میں فرحان علی آغا، سجاد حسن اور احتشام الدین سمیت دیگر اداکار شامل تھے۔”جناح”اس فلم کو جمیل دہلوی نے نہ صرف پروڈیوس کیا، بلکہ انہوں نے اس کی ہدایات بھی دیں

، فلم میں انگریز اداکار کرسٹو فر لی، ششی کپور، جیمز فاکس، ماریہ ایٹکن اور رچرڈ لنٹم سمیت دیگر اداکار ایکشن میں نظر آئے۔”وار”پروڈیوسر حسن رانا کی اس فلم کی ہدایات بلال اشرف نے دیں، اس میں ایک بار پھر شان کے ساتھ شمعون عباسی، میشا شفی، عائشہ خان، حمزہ علی عباسی اور علی عظمت سمیت دیگر اداکار اسکرین پر نظر آئے۔”سلیوٹ”فلم ساز شہزاد رفیق کی اس فلم میں علی محتشم، صائمہ نور،

عجب گل، نیر اعجاز اور پرویز کلیم سمیت دیگر اداکار ایکشن میں نظر آئے۔”بدل”فلم ساز و اداکار جمال کی اس فلم میں عمران عباس اور سعدیہ خان سمیت دیگر اداکار ایکشن میں نظر آئے۔”پرواز ہے جنون”پروڈیوسر مومنہ درید اور عثمان گیلانی کی اس فلم کی ہدایات حسیب حسن نے دیں، جب کہ اس میں احد رضا میر، حمزہ علی عباسی، شاز خان، کبریٰ خان اور ہانیہ عامر سمیت دیگر اداکار ایکشن میں نظر آئے۔

موضوعات:



کالم



جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)


عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…