جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

یاسر حسین نے ارطغرل میں کام کرنے والے اداکاروں کو کچرا قرار دیدیا

datetime 5  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کے معروف اداکار یاسر حسین نے ترکی ڈرامہ ارطغرل میں کام کرنے والے اداکاروں کو کچرا قرار دے دیا۔ انہوں نے انسٹاگرام پر ترک اداکاروں کی شکل و صورت والے دو پاکستانیوں کی تصویر شیئر کی اور لکھا کہ ان کو کوئی پوچھے گا کیونکہ گھر کی مرغی دال برابر اور باہر کا کچرا بھی مال برابر۔ معروف انگریز جریدے نے اپنی رپورٹ میں لکھا

کہ یاسر حسین کیجانب سے انسٹاگرام پر اس پوسٹ کے سامنے آنے کے بعد اداکارہ انوشے نے کہا کہ یاسر یہ ذہن میں رکھیں کہ کوئی کچرا نہیں ہوتا اور حتیٰ کہ اگر ان کا کام پسند کرنے کے قابل نہیں تو بھی دنیا بھر سے اداکاروں کی عزت کی جانی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ باہمی عزت دینی چاہیے اور دنیا بھر سے ہر کسی کی اپنی کوشش ہے، یہ کہا جاسکتا ہے کہ اگر سیریز میں سے کوئی ایک چیز بھی آنکھیں کھول سکتی ہے تو ارطغرل کچرے سے بہت دور ہے۔انہوں نے کہا کہ اب لوگ کچرا مسترد کر رہے ہیں، انوشے اشرف کا مزید کہنا تھا کہ لوگوں نے اپنی تصاویر شیئرکرکے کیسے اپنی جانب توجہ مبذول کروائی ہے اور اس کی وجہ یہ سیریل ہی تھی، انہوں نے کہاکہ ہمیں بیرونی ڈراموں کا شکریہ ادا کرنا چاہیے جن کی وجہ سے ان لڑکوں کو سامنے آنے کا حوصلہ ملہ،انہوں نے کہاکہ ہمیں صرف اچھائی دیکھنی چاہیے۔  اداکار یاسر حسین نے ترکی ڈرامہ ارطغرل میں کام کرنے والے اداکاروں کو کچرا قرار دے دیا۔ انہوں نے انسٹاگرام پر ترک اداکاروں کی شکل و صورت والے دو پاکستانیوں کی تصویر شیئر کی اور لکھا کہ ان کو کوئی پوچھے گا کیونکہ گھر کی مرغی دال برابر اور باہر کا کچرا بھی مال برابر۔ معروف انگریز جریدے نے اپنی رپورٹ میں لکھا کہ یاسر حسین کی جانب سے انسٹاگرام پر اس پوسٹ کے سامنے آنے کے بعد اداکارہ انوشے نے کہا کہ یاسر یہ ذہن میں رکھیں کہ کوئی کچرا نہیں ہوتا اور حتیٰ کہ اگر ان کا کام پسند کرنے کے قابل نہیں تو بھی دنیا بھر سے اداکاروں کی عزت کی جانی چاہیے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…