جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

اکشے کمار کا پب جی کا متبادل فو جی گیم متعارف کرانے کا اعلان

datetime 5  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بالی وڈ کھلاڑی اکشے کمار نے بھارت کی ٹیکنالوجی کمپنی کے ساتھ چینی موبائل گیم پب جی کا متبادل گیم متعارف کرانے کا اعلان کردیا۔اکشے کمار نے انسٹاگرام پر فو جی گیم کی پرومو تصویر شیئر کرتے ہوئے اعلان وضاحت کی کہ مذکورہ گیم وزیر اعظم نریندر مودی کے

آتما نربھار وژن کے تحت پیش کیا جارہا ہے۔اکشے کمار نے بتایا کہ فو جی گیم کے ذریعے جہاں لوگوں کو انٹرٹیمنٹ اور تفریح فراہم کی جائے گی، وہیں اس گیم کے ذریعے بھارتی سیکیورٹی اہلکاروں کی قربانیوں کو بھی خراج پیش کیا جائے گا۔ انہوں نے اعلان کیا کہ مذکورہ گیم سے ہونے والی کمائی کا 20 فیصد حصہ بھارت کا ویر نامی حکومتی منصوبے میں دیا جائے گا۔اس منصوبے کے تحت بھارتی حکومت فنڈز جمع کرکے سیکیورٹی اہلکاروں کے اہل خانہ کو دیتی ہے۔اکشے کمار کے فو جی گیم کے حوالے سے بھارتی میڈیا نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ بولی وڈ کھلاڑی ایک ٹیکنالوجی کمپنی کے ساتھ مل کر گیم کو متعارف کرا رہے ہیں۔رپورٹ کے مطابق فو جی گیم کو بھارتی ٹیکنالوجی کمپنی گوکی کے اشتراک سے اکشے کمار متعارف کرا رہے ہیں۔ٹیکنالوجی کمپنی کے سربراہ کے مطابق فو جی گیم کا منصوبہ اکشے کمار کی سرپرستی میں شروع کیا گیا ہے۔اکشے کمار نے فو جی گیم متعارف کرانے کا اعلان کیا تاہم انہوں نے وضاحت نہیں کہ کہ مذکورہ گیم کو کب تک پیش کیا جائے گا، تاہم خیال کیا جا رہا ہے کہ گیم کو رواں سال کے اختتام تک متعارف کرایا جا سکتا ہے۔خیال رہے کہ بھارتی حکومت نے حال ہی میں پب جی اور ٹک ٹاک سمیت چین کی 100 سے زائد ایپلی کیشنز کو ملک میں بند کردیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…