جمعہ‬‮ ، 08 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

دلیپ کمار کے دوسرے بھائی بھی کورونا وائرس سے انتقال کرگئے

datetime 4  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بالی وڈ کے معروف اور لیجنڈری اداکار دلیپ کمار کے دوسرے بھائی احسان خان بھی کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے۔تفصیلات کے مطابق دلیپ کمار کے دونوں بھائیوں احسان خان اور اسلم خان کو 16 اگست کو کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔بعدازاں دلیپ کمار کے دونوں بھائیوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی تھی۔ رپورٹ کے مطابق

ممبئی کے لیلاوتی ہسپتال کے ڈاکٹر جلیل پارکر نے بتایا کہ ان میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔ڈاکٹر نے کہا کہ انہیں عارضہ قلب، بلند فشار خون کو مسئلہ بھی لاحق تھا اور وہ الزائمر کی بیماری میں بھی مبتلا تھے۔دوسری جانب دلیپ کمار کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ان کے فیملی فرینڈ فیصل فاروقی نے ٹوئٹ کیا اور مداحوں کو ان کے بھائی کی موت سے آگاہ کیا۔ٹوئٹ میں کہا گیا دلیپ کمار کے چھوٹے بھائی احسان خان انتقال کرگئے، کہا گیا کہ قبل ازیں ان کے بھائی اسلم خان کا انتقال ہوا تھا۔خیال رہے کہ احسان خان اور اسلم خان کو سانس لینے کی شکایت پیدا ہوئی تھی اور ڈاکٹر نیتن گوکھلے نے انہیں ہسپتال میں داخل ہونے کا مشورہ دیا تھا کیونکہ ان کے جسم میں آکسیجن کی سطح انتہائی کم تھی۔علاوہ ازیں دلیپ کمار کے دونوں بھائی فشار خون اور امراض قلب کا شکار بھی تھے۔دلیپ کمار کے دونوں بھائیوں کو لیلاوتی ہسپتال کے ڈاکٹر جلیل پارکر کی نگرانی میں داخل کیا گیا تھا اس حوالے سے جب جلیل پارکر سے رابطہ کیا گیا تھا تو انہوں نے بتایا کہ اسلم خان اور احسان خان نان انویسیو وینٹی لیٹر پر ہیں کیونکہ ان میں آکسیجن کی سطح 94 فیصد سے بھی کم تھی اور دونوں کو بخار اور کھانسی بھی تھی۔بعدازاں دلیپ کمار کے بھائیوں کی ہسپتال داخل ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے سائرہ بانو نے بتایا تھا کہ وہ جلیل پارکر اور کارڈیولوجسٹ نیتن گوکھلے کی نگرانی میں زیر علاج ہیں دعا کریں کہ وہ جلد ٹھیک ہوجائیں۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…