جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

اب توآسمان پر بادل نظر آتے ہیں تو کراچی والے سہم جاتے ہیں فیصل قریشی نے موجودہ صورتحال پر حکمرانوں کی کلاس لے لی

datetime 3  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)سینئر اداکار فیصل قریشی نے کہا ہے کہ حالیہ بارشوں کے بعد کراچی کے لوگوں کو جس ذہنی اذیت کا سامنا کرنا پڑا اسے الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا ، اب توآسمان پر بادل نظر آتے ہیں تو کراچی والے سہم جاتے ہیں اور زیادہ بارش نہ برسنے کی دعائیں شروع کر دی جاتی ہیں۔

ایک انٹر ویو میں فیصل قریشی نے کہا کہ متعلقہ اداروں کی نا اہلی کی وجہ سے حالیہ بارشوں میں کراچی کے لوگوںنے زندگی کامشکل ترین وقت دیکھا ہے ۔ کئی علاقوں میں کئی روز تک بجلی بند رہی جبکہ گھر پانی میں ڈوبے رہے ۔ انہوں نے کہا کہ جتنی بھی حکومتیں آئی ہیں سب کراچی کو معیشت کا حب کہتی رہی لیکن سیوریج کے نظام پر کوئی توجہ نہیں دی گئی جس کاخمیازہ آج کراچی کی عوا م کو بھگتنا پڑا ۔ ا نہوں نے کہا کہ اب تو آسمان پر ذراسا بھی بادل آتا ہے تو کراچی کے لوگ خوفزدہ ہو جاتے ہیں اور زیادہ بارش نہ برسنے کی دعائیں شروع کر دی جاتی ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…