لاڑکانہ(نیوزڈیسک) لاڑکانہ ڈویژن میں امن امان کی صورتحال کے پیش نظر شہباز رینجرز 31 ونگ ہیڈکوارٹر میں ایک اعلیٰ سطح کا اجلاس ڈی جی رینجرزمیجر جنرل بلال اکبر کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں شہباز رینجرز 31 ونگ کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں گذشتہ روز شکارپور کے گڑھی یاسین کے علائقے میں ایک مقابلے کے دوران ڈی ایس آر سمیت دو رینجرز اہلکاروں کی شہادت اور دیگر امور کا بھی جائزہ لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں لاڑکانہ ڈویژن میں امن امان بہتر بنانے کے لیے جرائم پیشہ عناصروں کے خلاف سخت آپریشن کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے























