نیب کابڑا ایکشن، اہم ترین وزیر کی رہائشگاہ پرچھاپہ حساس دستاویزتحویل میں لے لیں

2  ستمبر‬‮  2020

سکھر(این این آئی)قومی احتساب بیورو(نیب)سکھرنے آمدن سے زائد اثاثہ جات کے معاملے پر صوبائی وزیر سہیل انورسیال کی رہائش گاہ پرچھاپہ مار کر اہم دستاویزتحویل میں لے لی ہیں۔

بدھ کونیب سکھرکی ٹیم نے صوبائی وزیر سہیل انورسیال کی لاڑکانہ میں رہائش گاہ پرچھاپہ مارا اور اہم دستاویزتحویل میں لے لیں۔نیب ذرائع نے بتایاکہ سہیل انور سیال کے گھر آمدن سے زائد اثاثہ جات کے معاملے پرچھاپہ مارا گیاہے، سہیل انور سیال کے خلاف کچھ عرصے سے تحقیقات کی جارہی تھیں۔دوسری جانب صوبائی وزیر سہیل انورسیال نے اپنے بیان میں کہاکہ آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس پر ہائیکورٹ سے ضمانت ملی ہے، یہ بے نامی جائیداد نہیں میرے والد کی ایف بی آر میں ڈکلیئرڈ جائیداد ہے۔صوبائی وزیر نے کہاکہ میرے والد کا انتقال 2018میں ہوا تھا، میرے والد زندہ نہیں ہیں،ان کی ڈکلیئرڈ پراپرٹی کوبے نامی ظاہرکیاجارہاہے، میرے پاس فی الحال کوئی تفصیل نہیں اس وقت میرپور خاص میں ہوں۔انھوں نے کہا کہ مجھے ابھی صرف اپنے گھر سے فون آیا ہے ، نیب کی ٹیم کو کوئی دستاویز نہیں ملی ہیں ، نیب کی ٹیم اس وقت میری رہائش گاہ پر موجود ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…