پیر‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2026 

ڈاکٹر ماہا علی کیس ، عرفان قریشی کا کیا کردار ہے ؟ میری بیٹی کواس کے  گھر تک پہنچانے کے پیچھے جنید کے کیا مقاصدتھے؟ تہلکہ خیز انکشافات 

datetime 31  اگست‬‮  2020 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ڈاکٹر ماہا علی کیس میں نیا موڑ آگیا، والد آصف نےتہلکہ انگیز انکشافات کر دیئے ۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس میں ڈاکٹر ماہا کی زندگی کے خاتمے سے متعلق ان کے والد آصف نے کہا ہے جنید میری بیٹی کو دھمکیاں دیتا اور زدو کوب کرتا تھا ، شادی کی خبریں من گھڑت تھیں۔ ان کا کہنا تھاکہ مجھے میری چھوٹی بیٹی نے ڈاکٹر ماہا کی موت کے بعد

معاملات سے آگا ہ کیا ۔ جنید کی چھوٹی بہن مہوش کی میری بیٹی ماہا کیساتھ دوستی تھی جس نے جنید کیساتھ ملاقات کروائی ۔ جنیدمیری بیٹی ماہا کو اپنے ایک قریبی دوست عرفان قریشی کے گھر لے کر گیا ، وہاںپر اسے نشے کی لت لگائی گئی ۔ وہاں پر ان کا ایک گروہ لڑکیوں کو ورغلاتا ہے اور انہیں نشے کی عادت میں مبتلا کرتا ہے ۔ دوسری جانب ڈاکٹر ماہا کے دوست جنید کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر ماہا کے والد آصف سے پوچھا جائے کہ ان کی بیٹی کے پاس قیمتی آئی فون کہاں سے آیا۔ جب فون اس کے پاس آیا تو ماہا کی جاب بھی نہیں تھی۔جنید نے کہا کہ ماہا کی جاب چار ماہ پہلے سے شروع ہوئی تھی۔ جنید نے اہم سوال اٹھایا کہ جو شخص کسی کو مارتا ہے یا برا سلوک کرتا ہے تو اس سے ایک دن پہلے تک کوئی بات نہیں کی جاتی۔ ماہا زندگی کا خاتمہ کرنے سے ایک دن قبل مجھ سے بالکل ٹھیک بات کر رہی تھی، ہم دونوں کے درمیان کوئی لڑائی نہیں ہوئی۔ جنید نے انکشاف کیا کہ ماہا نے کبھی تابش نامی نوجوان کا ذکر نہیں کیا۔ ان دونوں کے تعلق کے بارے میں مجھے ماہا کے بھائی نے بتایا۔ جنید نے کہا کہ ماہا کا کہنا تھا کہ میری والد سے پراپرٹی کے معاملے پر لڑائی چل رہی ہے۔ جنید کا کہناہے کہ ماہا کے بھائی نے اسے اس واقعہ کے بارے میں بتایا جیسے ہی مجھے پتہ چلا میں فوراً ہسپتال پہنچ گیا، میں پوری رات ان کے ساتھ رہا۔ جنید نے بتایا کہ میں نے ڈاکٹر ماہا کے والد کو کہا کہ بلیڈنگ ہو رہی ہے اس لئے چھیپا سے غسل کرا لیتے ہیں، جنید نے کہا کہ ایمبولینس سے لے کر کفن تک سارے اخراجات میں نے اٹھائے۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…