جمعہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2025 

ملک بھر کی این جی اوز سے متعلق رپورٹس منظر عام پر

datetime 1  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)ملک بھر کی این جی اوز سے متعلق رپورٹس منظر عام پر،تہلکہ خیز انکشافات،بیس ہزار سے زائد این جی اوز کی نگرانی کا کوئی طریقہ کار ہی نہیں،وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے ملک میں کام کرنے والی این جی اوز سے متعلق رپورٹس سپریم کورٹ میں جمع کرا دی ہیں جس کے مطابق پاکستان میں بیس ہزار سے زائد غیر سرکاری تنظیمیں فعال ہیں۔ بدھ کو یہاں ڈپٹی اٹارنی جنرل نے اسلام آباد کے حوالے سے عدالت میں رپورٹ جمع کرائی ، رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں سوسائٹی ایکٹ کے تحت 635 جبکہ سوشل ویلفیئر ایکٹ کے تحت 494 رجسٹرڈ این جی اوز کام کر رہی ہیں ، ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل پنجاب نے پنجاب میں کام کرنے والی این جی اوز کے حوالے سے رپورٹ جمع کرائی جس کے مطابق پنجاب میں اس ایکٹ کے تحت 7516 این جی اوز کام کر رہی ہیں ۔ این جی اوز کی رجسٹریشن اور ریگولیشن ادارہ سوشل ویلفیئر اور بیت المال کرتا ہے ۔ سوشل ویلفیئر قانون کے بغیر بھی پنجاب میں کئی این جی اوز کام کر رہی ہیں یہ این جی اوز سوسائٹی ٹرسٹ ایکٹ، کمپینیز آرڈیننس اور دیگر قوانین کے تحت کام کر رہی ہیں ان این جی اوز کو ملکی اور غیرملکی امداد کے ساتھ عوام سے بھی مالی مدد ملتی ہے ان این جی اوز کی نگرانی کی جاتی ہے اور سالانہ آڈٹ بھی کرایا جاتا ہے ۔ ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل خیبر پختونخوا کی طرف سے جمع کرائی گئی رپورٹ میں بتایا گیا کہ خیبر پختونخوا میں 10 ہزار سے زائد این جی اوز کام کر رہی ہیں ۔ کے پی کے میں موجود این جی اوز کو غیر ملکی امداد کہاں سے ملتی ہیں ، اس کی نگرانی کا کوئی طریقہ کار نہیں ، ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل سندھ نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ صوبہ میں 15 سو سے زائد این جی اوز کام کر رہی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…