جمعہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2025 

وزیراعظم کاوفاق اور سندھ میں کشیدگی کے خاتمے کیلئے حقیقی فیصلہ

datetime 1  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوزڈیسک) وزیر اعظم میاں محمدنواز شریف نے وفاق اور سندھ حکومت کے درمیان مسائل کے حل اور رابطے کے نظام کو موثر بنانے کے لےے وفاقی وزراءپر مشتمل تین رکنی کمیٹی قائم کر دی ہے ۔ اس کمیٹی میں وفاقی وزیر سیفران عبدالقادر بلوچ ، وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف شامل ہوں گے ۔ یہ کمیٹی سندھ میں لوڈشیڈنگ ، بجلی کے واجبات کے تنازع ، مالی امور ، فنڈز کے اجرا ، وفاقی حکومت کے تحت کراچی سمیت سندھ بھر میں جاری میگا پروجیکٹس کی تکمیل اور دیگر مسائل کے حوالے سے سندھ حکومت سے رابطے میں رہے گی اور باہمی بات چیت کے ذریعہ مسائل کو حل کیا جائے گا ۔ وزیر اعظم نے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کو ہدایت کی ہے کہ وہ کراچی میں امن وامان کی صورت حال کو بہتر بنانے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری آپریشن کے خاتمے کے لےے ہر ماہ اجلاس منعقد کریں ۔ سندھ حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان رابطے کے نظام کو بہتر بنانے میں اپنا کردار ادا کریں تاکہ آپریشن کے حتمی اہداف حاصل کےے جاسکیں ۔ ان خیالات کا اظہار وزیر اعظم نے بدھ کو وزیراعلیٰ ہاو ¿س میں گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان اور وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے ملاقات کے دوران کیا ۔ اس موقع پر وفاقی وزراءچوہدری نثار علی خان ، مشاہد اللہ خان ، پرویز رشید ، عبدالقادر بلوچ ، وزیر مملکت سائرہ افضل تارڑ موجود تھیں ۔ ذرائع کاکہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ نے وزیر اعظم کو صوبے میںامن وامان کی صورت حال ، ترقیاتی منصوبوں اور دیگر امور سے آگاہ کیا ۔ وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے وزیر اعظم کو صوبائی حکومت کے تحفظات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت کی جان سے سندھ حکومت کو مطلوبہ مالی وسائل فراہم نہیں کےے جا رہے ہیں ، جس کی وجہ سے صوبہ مالی بحران کا شکار ہو رہا ہے ۔ وزیر اعلیٰ نے سندھ میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور عوامی مشکلات سے بھی وزیر اعظم کو آگاہ کیا اور بتایا کہ وزارت پانی و بجلی کو تاحال آگاہ کرنے کے باوجود بجلی کی فراہمی کے ادارے صوبائی حکومت کے ساتھ تعاون نہیں کر رہے ہیں اور بجلی کے واجبات کے تنازع کو بھی حل نہیں کیا جا رہا ہے جبکہ کراچی میں جاری آپریشن کے لےے فنڈز بھی فراہم نہیں کےے گئے ہیں اور نہ ہی پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو جدید آلات اور وسائل دیئے گئے ۔ آپریشن کے اخراجات سندھ حکومت برداشت کر رہی ہے ۔ وفاقی حکومت کی یقین دہانی کے باوجود ہمارے مسائل کو حل نہیں کیا جا رہا ۔ وزیر اعلیٰ نے وزیر اعظم سے مطالبہ کیا کہ سندھ کو این ایف سی ایوارڈ کے تحت اس کا حصہ فراہم کیا جائے ۔ غیر قانونی لوڈشیڈنگ ختم کی جائے اور ترقیاتی اسکیموں اور دیگر امور میں فنڈز فوری مہیا کےے جائیں ۔ وزیر اعظم نے ان تمام مسائل کو غور سے سنا اور وفاقی حکومت کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ وفاقی حکومت سندھ حکومت کے تمام مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرے گی اور اس حوالے سے متعلقہ وفاقی وزراءسندھ حکومت سے رابطے میں رہیں گے ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ کراچی آپریشن کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا ۔ وزیر اعظم نے وزیر اعلیٰ کو ہدایت کی کہ سندھ حکومت آپریشنل اخراجات کی تفصیلات اور سکیورٹی اداروں کو جدید آلات کی فراہمی کے لےے درکار معلومات وفاق کو فراہم کرے ۔ اس حوالے سے وفاقی حکومت مطلوبہ فنڈز اور جدید آلات فراہم کرے گی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…