ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

یکم ستمبر سےعوام پر پیٹرول بم گرانے کی تیاری،  

datetime 28  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آن لائن )یکم ستمبر سے پٹرولیم مصنوعات 5 روپے فی لیٹر مہنگی ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔تفصیلات کے مطابق بھاری ٹیکسوں اور پٹرولیم لیوی کے باعث پٹرولیم مصنوعات مہنگا ہونے کا امکان ہے۔یکم ستمبر سے پٹرولیم مصنوعات 5 روپے فی لٹر مہنگا ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق پٹرول کی قیمت میں ساڑھے 4 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔ہائی سپیڈ ڈیزل 5 روپے فی لٹر تک مہنگا ہونے کا امکان ہے۔حکومت 31 اگست کو نئی قیمتوں کا تعین کرے گی۔قبل ازیں بتایا گیا تھا کہ ستمبر سے ہر 15 دن بعد پیٹرول کی قیمتوں میں ردو بدل کرنے کا فیصلہ، اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے فیصلے کے مطابق 15روزہ بنیاد پر پیٹرولیم قیمتوں کا تعین اگلے ماہ سے کیا جائے گا، رواں ماہ اگست کے اختتام تک موجودہ پیٹرولیم قیمتیں برقرار رہیں گی اور 15 روزہ بنیاد پرتیل کی قیمتوں کا تعین یکم ستمبرسیشروع ہوگا۔خیال رہے کہ 28 جولائی کواقتصادی رابطہ کمیٹی(ای سی سی) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہر 15 روز بعد ردوبدل کی منظوری دے دی تھی۔ سلام آباد میں مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا تھا۔ اجلاس میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مہینے کے بجائے پر 15 روز بعد ردوبدل کی منظوری دی گئی تھی، ای سی سی اعلامیے کے مطابق کابینہ کی منظوری کے بعد فیصلے کا اطلاق 15 اگست سے ہوگا۔ خیال رہے کہ گذشتہ ماہ 26 جون کو وزیراعظم عمران خان کی منظوری کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 25 روپے فی لیٹر تک اضافہ کردیا گیا تھا جس کے بعد پیٹرول 100روپے 10پیسے فی لیٹر اور ڈیزل 101روپے46 پیسے فی لیٹر پر فروخت ہورہا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…