لاہور( این این آئی)نیسپاک کو ٹاپ انٹرنیشنل کنسٹرکشن مینجمنٹ / پروگرام مینجمنٹ فرموں کی فہرست میں شامل کر لیا گیا ، یہ سروے امریکہ بیسڈ ای این آر رینکنگ میگزین کے تازہ شمارے میں شائع ہوا ہے نیسپاک کو عالمی تعمیراتی انتظام اور پروگرام مینجمنٹ میں 20 غیر امریکی فرموں میں شامل کیا گیا ہے ۔۔ اس وقت ، نیسپاک نہ
صرف دو میگا پن بجلی منصوبوں یعنی مہمند ڈیم اور دیامر باشا ڈیم کی تعمیر کے لئے اہم کردار ادا کررہا ہے بلکہ سات دیگر ممالک میں انجینئرنگ خدمات بھی مہیا کررہا ہے۔ نیسپاک نے 38 سے زیادہ ممالک میں مشاورتی خدمات فراہم کی ہیں اور انجینئرنگ کنسلٹنسی کی دنیا میں بین الاقوامی کمپنی کے طور پر اپنے آپ کو ثابت کیا ہے۔