کراچی(این این آئی)فیڈرل بورڈآف ریونیو(ایف بی آر) نے بینکوں اورمالیاتی اداروں کیلیے کھاتے دارکی تصدیق شدہ معلومات کی فراہمی لازمی قرار دیدی ہے۔انکم ٹیکس قوانین 2002 میں ترامیم کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، اس کے تحت ماہانہ1 کروڑ روپے یا زیادہ جمع کرانے والوں، 10لاکھ روپے یا زیادہ نکلوانے کی معلومات دینا ہونگی۔
ماہانہ 2 لاکھ روپے یا زیادہ کریڈٹ کارڈ بل جمع کرانے والوں کا فارم بھرنا ہوگا۔ سالانہ ڈیبٹ اسٹیٹمنٹ پرمنافع کی معلومات سے متعلق مبنی فارم بھی پر کرنا ہوگا۔نئی ترامیم کے تحت اکائونٹ نمبر،شناختی کارڈ، پاسپورٹ، این ٹی این نمبر کی فراہمی لازمی قراردی گئی ہے۔ ایف بی آر کو کھاتہ دار کا پیشہ، رہائشی پتہ اور ٹیلی فون نمبر دینا ہوگا۔