اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے ریحام خان کی جانب سے لگائے گئے اس الزام پر انکے خلاف لندن ہائیکورٹ میں ہتک عزت کا دعوی دائر کردیا ہے۔روزنامہ جنگ میںمرتضیٰ علی شاہ کی شائع خبر کے مطابق اس حوالے سے تبصرہ کرنے کیلئے زلفی بخاری سے رابطہ نہیں ہوسکا۔
تاہم عدالتی کاغذات سے پتہ چلتاہے کہ مقدمہ سنگین نوعیت کاہے،زلفی بخاری نے ریحام خان سے الزامات واپس لینے معافی مانگنے اورہرجانہ ادا کرنے کامطالبہ کیا ہے ،دوماہ قبل جمع کرائے گئے کاغذات میں زلفی بخاری نے ریحام خاں پر روز ویلٹ ہوٹل کی فروخت کے حوالے سے براہ راست ان کو نشانہ بنانے کاالزام عائد کیاہے انہوں نے دعویٰ ٰکیا ہے کہ روزویلٹ کے حوالے سے اس ٹوئیٹ اور دیگر ٹوئیٹس اور ری ٹوئیٹس سے ان کی شہرت کو نقصان پہنچا ہے اور وہ بدنام ہوئے ہیں۔روزویلٹ ہوٹل کے مستقبل کے بارے میں فیصلہ کرنے کیلئے پانچ رکنی مشاورتی کمیٹی تھی جن میں رزاق دائود بھی شامل تھے ،زلفی بخاری کے وکلا کا کہناہے کہ صرف ان کے موکل کو بدنام کیاگیا اور ریحام خان کی جانب سے ان پر کرپشن اوراقربا پروری کے الزاما ت عائد کئے گئے،پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے ایک کمیٹی قائم کی تھی جو صرف مشاورتی نوعیت کی تھی جس کاکام قومی خزانے کو پہنچنے والے نقصان کو بچانے کیلئے آپشنز تلاش کرنا تھا۔ایک ایڈوائزر کی خدمات حاصل کرنے کی سفارشات کرنے کے بعد یہ کمیٹی ختم کردی گئی اور اس کی نجکاری کے بارے میں معاملہ کابینہ کی کمیٹی کو واپس بھیج دیاگیا ،لندن ہائی کورٹ کے ایک ترجمان نے بتایا کہ اس کی ابتدائی سماعت تقریبا ًآٹھ ماہ بعد ہوگی ،ریحام خان نے تمام الزامات کی تردید کی ہے اور اس دعوے کاسامنا کرنے کااعلان کیاہے۔